اسلام آباد(آئی این پی )شاہراہ دستور سے پیر کو عدالت عظمیٰ میں پاناما کیس کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پیش ہونے کے موقع پر سیاسی کارکنان غائب تھے ، خلاف توقع کوئی نعرہ سننے کو ملا اور نہ کوئی بینر اور جھنڈا نظر آیا ،نہ کوئی پرجوش متوالا اور ٹائیگر دکھائی دیا ۔ ٹی وی کیمروں کی بھرمار تھی ، 3 مقامات پر درجنوںکیمرے لمحہ بہ لمحہ کی کوریج کے لیے لگے ہوئے تھے ۔