اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا،جس میں جے آئی ٹی رپورٹ اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس منگل کے روز 4 بجے شام زرداری ہائوس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔