اسلام آباد/ فیصل آباد (آئی این پی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے بدگمانیاں دور کی ہیں ،عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی رپورٹ پر بلاتاخیر فیصلہ سنائے، پارٹی اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ملکی معیشت بدحالی کا شکار ہے ، صنعتیں بند اور برآمدات کم ہورہی ہیں ، پیسہ عوام پر لگنے کی بجائے حکمرانوں کی جیبوں میں جا رہا ہے۔