وزارت داخلہ کا ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکورٹی سخت کرنیکا حکم

106

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزارت داخلہ نے گوادر پورٹ سمیت ملک بھر میں چینی باشندوں کی سیکورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ملک دشمن عناصر اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام کرنے کیلیے غیر ملکی قوتوں کے ساتھ مل کر چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں، جس پر چینی باشندوں کی سیکورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سرگودھا ڈویژن کی پولیس نے بھی ڈویژن بھر میں غیر ملکیوں سمیت چینی باشندوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے چینی باشندوں سے کہا ہے کہ وہ بغیر اطلاع دیے سفر کرنے سے اجتناب کریں تاکہ ان کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔