قائمہ کمیٹی مذہبی امورمن پسند 29کمپنیوں کو کوٹہ دینے پربرہم

131

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو کمیٹی اور وزیر کی مشاورت کے بغیر من پسند 29 کمپنیوں کو کوٹہ دینے پر شدید اظہار برہمی کیا ، کمیٹی نے سیکرٹری مذہبی امور کے اجلاس میں غیر حاضری پر بھی ناراضگی کیا، کمیٹی نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر مذہبی امور کام میں رکاوٹ دینے والوں کا نام کھل کر بتائیں اوربتایا جائے وزیر کی عدم موجودگی میں آفر لیٹر کیسے جاری کیے گئے، اجلاس میں وزارت کے حکام جواب نہ دے سکے اور ایڈیشنل سیکرٹری کی بریفنگ مسترد کردی گئی, چیئرمین سمیت ارکان نے احتجاجا کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کیااور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔ پیر کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس حافظ عبدالکریم کی صدارت میں ہوا ۔