جے آئی ٹی رپورٹ کے ہرلفظ کاجواب دیاجائے گا،منوررضا

108

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا ،سیکرٹری جنرل خواجہ طارق نذیر ،جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ اور میڈیا کوآرڈی نیٹرعبدالحمید بٹ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ مفروضوں پر مبنی ہے۔ ہزاروں صفحات پر مشتمل رپورٹ میں میاں نواز شریف پر کوئی بھی الزامات ثابت نہیں کیا جاسکا۔عدالت میں جے آئی ٹی رپورٹ کے ایک ایک لفظ کاجواب دیا جائے گا ۔شریف خاندان پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوتا رہا ہے اور اس باربھی سازشی عناصر کے تمام حربے ناکام بناتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ کو عدالت عظمیٰ میں جھوٹا ثابت کریں گے ۔کروڑوں عوام کے قائد کسی جھوٹے شخص کے مطالبے پرہرگز استعفا نہیں دیںگے۔ ہماری جے آئی ٹی 20کروڑ عوام کریں گے اور اگر انہوںنے ہمیں مسترد کیا تو بخوشی اقتدار سے الگ ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو ایک بیان میں کیا ۔