اسلامی تشخص مٹانے کی ہرسازش ناکام بنائیںگے،جے ٹی اے

113

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبد الرزاق منگریو نے کہا ہے کہ ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے، جمعیت طلبہ عربیہ ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ دینی مدارس اصلاح معاشرے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اسلام اور ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد کے لیے مدارس عربیہ کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے میڈیا سیل جماعت اسلامی سندھ کے دورے پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،شاہنواز قائم خانی،رشید ہاشمی و دیگر موجود
تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سامراجی قوتوں کے اشاروں پردینی مدارس کے خلاف سازشوںکو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوںگے، اسلام پرامن اوراحترام انسانیت کا درس دینے والا دین ہے جس میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔مدارس میں دہشت گردی کا نہیں، قرآن و سنت کا درس دیا جاتا ہے۔ دینی مدارس لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم دے رہے ہیں اوریہی چیزاغیارکی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔