٭٭٭……سکھر ……٭٭٭

157

سکھر( نمائندہ جسارت) عالمی یوم آباد ی کی مناسبت سے محکمہ پاپولیشن ویلفیئرسکھر کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آفس سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر سکھر قربان علی بھیو نے کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر قربان علی بھیو نے کہا کہ آبادی میں شرح میں تیزی سے اضافہ متعدد مسائل کی بنیاد بن رہا ہے،عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیںہو رہی ہیں، سول سوسائیٹی اور موثر افراد کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں بڑھتی آبادی کے اثرات کی بابت عوام الناس میں شعور و آگاہی پیدا کریں،انہوں نے کہاکہ سالانہ دس لاکھ کے قریب آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے تیز ی سے اضافہ کے باعث مسائل پیدا ہور ہے ہیں، اس سلسلہ میںخاندانی منصوبہ بندی کے منصوبوں کو فروغ دیاجائے تاکہ خوشحالی لائی جاسکے٭٭

ملک کے مختلف علاقوں میںبرساتوں کے باعث سکھر بیراج کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، جس کی بابت ڈپٹی کمشنر سکھررحیم بخش میتلو کی جانب سے ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سکھرکے مختلف حفاظتی بندوں کینالز کے بندوں سمیت تمام دریائی بندوں کے مرمتی کام کو جلد مکمل کرنے اور حساس بندوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر سکھر نے اینٹی انکروچمنٹ عملداروں کو سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے دریائی بندوں کے قریب بیٹھے تمام غیر قانونی تجاوزات کرنے والے تمام قابضین سے تجاوزات کو واگزار کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے٭٭

گرین اینڈ مر چنٹ ایسو سی ایشن کا ایک ہنگا می اجلا س گر ین اینڈ مر چنٹ ایسو سی ایشن کے صدر حا جی زبیر قریشی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں گر ین اینڈ مر چنٹ ایسو سی ایشن کے سینئر نا ئب صدر ھا سو مل سچد یو ، جنر ل سیکر یٹر ی حا جی شبیر میمن ، نا ئب صدراول اسد فا روقی ، ، نا ئب صدر دوئم عا طف علی قریشی ، جوا ئنٹ سیکر یٹری رمیش لعل ،خزانچی کملیش کمار ، پر یس سیکر یٹر ی کیلاش کما ر سمیت دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے گر ین اینڈ مر چنٹ ایسو سی ایشن کے صدر حا جی زبیر قر یشی نے کہا کہ ایک طو یل عرصہ گذ رجا نے کے با وجو د بھی انتظا میہ کی جانب سے انا ج ما رکیٹ میں کی گئی کر پشن کا کوئی نو ٹس نہیں لیا جا رہاگر ین اینڈ مر چنٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے کئی با ر ضلعی انتظا میہ کو انا ج ما رکیٹ میں پلا ٹو ں کی بندر با نٹ اور کر پشن کے حو الے سے آگا ہی دی گئی ہے٭٭

اور انتظا میہ سے مطا لبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ اناج ما رکیٹ میں پلا ٹو ں کے عیو ض کی گئی کر پشن کا نو ٹس لے اور تحقیقات کر ے لیکن انتظا میہ مسلسل سست رو ی کا مظا ہر ہ کر تے ہوئے خا مو ش ہے اور انا ج ما رکیٹ کے 90فیصد ممبران کے پا س اس وقت پلا ٹ نہیں ہے جو کہ ان کا حق ہے لیکن اناج ما رکیٹ میں کی گئی کر پشن کے با عث ممبران اپنے حق سے محروم ہیں حا جی زبیر قریشی کا کہنا تھا کہ گرین اینڈ مر چنٹ ایسو سی ایشن کئی با ر انتظا میہ سے یہ بھی مطا لبہ کر چکی ہے کہ انہیں اناج ما رکیٹ کا ریکا رڈفراہم کیا جا ئے لیکن اب تک انتظا میہ کی جانب سے اناج ما رکیٹ کا ریکا رڈبھی ایسو سی ایشن کے عہدیدران کو فراہم نہیں کیا گیا ہے اناج ما رکیٹ کی ا لا ٹمنٹ کو 1982ء سے لیکر آج تک 35سا ل گذر چکے ہیں پرا نی الاٹمنٹ ہی چل رہی ہے اجلا س میں گر ین اینڈ مر چنٹ ایسو سی ایشن کے عہدیدران کی جانب سے کمشنر سکھراور ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت انتظا میہ کے تمام عملدارو ں سے پر زور مطا لبہ کیا گیا کہ وہ انا ج ما رکیٹ میں پلا ٹو ں کے عیو ض کی جا نیو الی کر پشن کا نو ٹس لیں اور تحقیقا تی ٹیم تشکیل دیں جو اس کی تحقیقات کر ے اور مو جو دہ ممبران کو پلا ٹ الا ٹ کئے جا ئیں جو کہ ان کا حق ہے اناج ما رکیٹ کے ممبران کو انکے حق سے محروم نہ کیا جا ئے اناج ما رکیٹ میں نئی الا ٹمنٹ کر کے ممبران کو نئی ما ر کیٹ میں منتقل کیا جائے اور 35سال پرانی الا ٹمنٹ کو کینسل کیا جا ئے ٭٭

ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ آغا قادر داد زرعی کجھور مارکیٹ ایشا ء کی سب سے بڑی کجھورمنڈی ہے جہاں سے پاکستان کے مختلف شہروں اور بھارت ، افغانستان ، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں کجھور ، چھوہارا ایکسپورٹ کیا جاتا ہے حکومت کجھور مارکیٹ کے تاجروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے تاکہ تاجر بہتر انداز میں اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کے دفتر میں آغا قادر دزرعی کجھور مارکیٹ کے نندلال اور شنکر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر خالد کزائی ، سکریٹری اسرار بھٹی بھی موجود تھے وفد نے مارکیٹ میں صفائی ، بجلی کی لوڈشیڈنگ دیگر مسائل اور کجھور کے سیزن میں تاجروں کو درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسوقت کجھور کا سیزن چل رہا ہے مارکیٹ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث تاجروں کو مال ایکسپورٹ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں مارکیٹ کے فیڈر کو الگ کیا جائے صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور تاجروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ سکون سے اپنا کاروبار کرسکیں ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر ملک رضوان الحق نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جن مسائل کا ذکر کیا گیا اس کے بارے میں متعلقہ اداروںاور انتظامیہ سے بات کی جائے گی اور تاجر وں برادری کے جو بھی مسائل ہیں انہیں حل کرنیکی کوشش کریں گے ٭٭

مسلم لیگ(ن) ضلع سکھر کی جانب سے صوبائی صدر بابو سرفراز خان جتوئی ایدوکیٹ کی سالگرہ کے موقع پرضلعی سیکریٹریٹ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میںمسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنمائوں سردار شہزاد عاصی ،دلاورخان اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے قوم وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی بیرونی سازشی عناصر کے ایجنٹ عمران خان اپنے مزموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے موجودہ حکمران ملک و قوم کی ترقی کے ضامن ہیں ملک میں معاشی استحکام،انرجی منصوبوں کی تکمیل،دہشتگردی کے ناثور کا خاتمہ ان سیاسی کٹھپتلیوں سے برداشت نہیں ہو رہا پاکستانی قوم یہودی ایجنڈا اور اس کے پیروکاروں کو قبول نہیں کریں گے ملک میں انتشار پھیلانے والے اور قوم کو لڑانے والوں کی منصوبہ بندی بنی گالا کے محلات میں دفن ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور انشااللہ کارکردگی کی بنیاد پر آنے والے عام انتخابات میں سرخرو ہو کر عوام میں جائے گی جلائو،گھیرائو اور افراتفری پھیلانے والے اداکار وں کو ایک بار پھر قوم مسترد کر دیگی رہنمائوں نے کہا کہ سندھ میں بابو سرفراز خان جتوئی ایڈوکیٹ کی قیادت میں پارٹی مضبوط ہو رہی ہے اور انکی دن رات کی جدوجہد بہت جلد سندھ کو مسلم لیگ(ن) کا قلع بنا دیا جائے گا اور کشمور سے کراچی تک ہر گھر پر مسلم لیگ (ن) کا پرچم لہرائے گا اس موقع پر بابوسرفراز خان جتوئی ایڈوکیٹ کی سا لگرہ کا کیک کاٹا گیا اور میاں نواز شریف،بابوسرفراز خان جتوئیکی درازی عمر اور استحکام پاکستان کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں٭٭

محکمہ آبپاشی اور متعلقہ انتطامیہ کی جانب سے دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پانی کی سطح کی گہری مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور بندوں پشتوں کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے ۔ محکمہ آبپاشی کے انچارج کنٹرول رو م عبدالعزیز سومرو کے مطابق پیر کے روز گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بالائی بہاؤ ایک لاکھ80 ہزار 979 کیوسک اور زیریںسطح پر بہاؤ ایک لاکھ 39 ہزار 717 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ سکھر بیراج کے مقام پر ا پ اسٹریم پر ایک لاکھ 20 ہزار 5 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم پر65 ہزار 75 کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا تھا کوٹر ی بیراج پر پانی کا اخراج 51 ہزار 954 اپ اسٹریم اور11ہزار299 ڈاؤن اسٹریم ریکارڈ کیا گیا ۔