تنظیم آرائیں انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی

164

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،باہمی اتفاق اور پڑوسییوں سے اچھے تعلقات رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پا کستان کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرا ئیں نے آرائیں برادری کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت سابق چیئر مین پی ایس اے ڈاکٹر شفیق آرائیں کے صاحبزادے اشتیاق شفیق آرائیں کی دعوت ولیمے کی تقریب کے دوران مختلف اضلاع کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ دعوت ولیمے کی تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل چودھری ظفراللہ آرائیں ایڈووکیٹ ،انفارمیشن سیکرٹری امتیاز علی آرائیں،انجینئر مدد علی آرائیں،چودھری محمد جمیل آرائیں،چیئرمین ٹائون کمیٹی ڈگری بابو حنیف آرائیں، انجمن آرائیاں کے افتخار آرائیں،متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین،رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی،راشد خلجی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جبار خان ،پی پی پی کے رہنما آفتاب خانزادہ ،سپا کے سرپرست اعلیٰ حاجی سیف الرحمن آرائیں،لمس کے ایم ایس ڈاکٹر احسان الٰہی،سول اسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر انور آرائیں سمیت معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات اوراندرون سندھ سے آرائیں برادری کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ٹی اے کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں سے برادری کے مختلف اضلاع سے آئے وفود نے ملاقات کی۔ انہوں نے عہدید اروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی مقاصد و عزائم نہیںہم انسانیت کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں سر گرم عمل ہیں ہم ہر صورت میں انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے خودکو متحد رکھیں باہمی اتحاد و اتفاق سے بڑے سے بڑے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں برادری کو متحد کرنے کے لیے جلد ہی تنظیم سازی کا دائرہ اضلاع، تعلقوں سے بڑھا کر یونین کونسل کی سطح تک وسیع کیاجایا جائے گا۔