حکومت کی جانب سے جون میں0 7 کروڑ ڈالرز قرض لیے جانے کا انکشا ف

74

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ مالی سال 2016-2017کے آخری ماہ جون میں0 7 کروڑ ڈالرز کے قرض لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کا غیر ملکی قرضوں پر انحصار بڑھنے لگا ہے،حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 60 کروڑ ڈالرز اور فرانس سے 10 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 40 کروڑ ڈالرز قرضہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے لیا گیا 30 کروڑ ڈالرز قرضہ مختلف سرکاری اداروں میں اصلاحات کے نام. پر لیا گیا ،حکومتی بجٹ خسارے کو کم رکھنے کے لیے غیر ملکی قرضہ لیا جا رہا ہے ۔گزشتہ مالی سال کے لیے بجٹ خسارے کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا تھا مگر اس سال بجٹ خسارہ 5فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔