واپڈا حکام میرپورخاص میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سابقہ شیڈول فوری طور پر بحال کریں، عزیز الرحمن

60

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) حیسکو کی جانب سے اضافی لوڈشیڈنگ بلاجواز ہے، واپڈا حکام میرپورخاص میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سابقہ شیڈول فوری طور پر بحال کریں۔ یہ بات جماعت اسلامی میرپور خاص کے ذمے داران عزیز الرحمن،اصلاح الدین شیخ، حاجی نور الٰہی مغل اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہو گیا ہے ،جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور حکام ان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا پرانا شیڈول بحال کر کے شہر میں پانی کی سپلائی شروع کی جائے ۔