ن لیگ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا عدالت عظمیٰ میں بھر پور دفاع کرے گی، ظفر اقبال

282

راولپنڈی (جسارت نیوز) ن لیگ جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا عدالت عظمیٰ میں بھر پور دفاع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جے آئی ٹی کے جانبدارانہ رویے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کردیا تھا۔ قطری شہزادے کا بیان نہ لیا جانا بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا۔ اب عدالت عظمیٰ میں جے آئی ٹی کی جانب سے لگائے الزامات کو جھوٹا ثابت کیا جائے گا۔ ن لیگ قانون اور اداروں کا احترام کرتی ہے اور اسے یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ سے انصاف مل کر رہے گا۔ جمہوریت دشمنوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور ملک پاکستان دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرتا رہے گا۔