موبائل کمپنی نے اسمارٹ فونز کی نئی سیریز متعارف کروا دی،VIVO

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر) VIVOموبائل کمپنی نے ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران اپنے اسمارٹ فونز کی نئی سیریز V5s, Y53, Y55s پاکستانی صارفین کے لیے متعارف کروا دی۔ اس تعارفی تقریب میں موبائل بزنس سے وابستہ کراچی کے تمام ڈسٹری بیوٹرز کے علاوہ دیگر بزنس کمیونٹی، حکومتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی لانچ تقریب سے کمپنی کے سی ای او میسن گائو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موبائل انڈسٹری کافی فروغ پا چکی ہے اب ترقی یافتہ ممالک میں آنے والی نئی سے نئی ٹیکنالوجی بیک وقت پاکستان میں بھی دستیاب ہوتی ہے۔ پاکستانی مارکیٹ کافی وسیع ہے ان کے علاوہ اسسٹنٹ سی ای او فیصل میمن نے بھی خطاب کیا ۔