فکسنگ سے بچاؤکیلیے محمد عرفان نے نوجوان لڑکوں کو لیکچر دینا شروع کر دیے

104

لاہور(جسارت نیوز) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کی واپسی کا سفر شروع ہو گیا۔ محمد عرفان نے نوجوان کرکٹرز کو فکسنگ سے بچاؤ کے لیے لیکچر دینے شروع کر دیے ہیں۔ کہتے ہیں خواہش ہے کوئی بھی کھلاڑی فکسنگ کا شکار نہ ہو۔بولر نے پی سی بی کی جانب سے عائد 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی بتایا اور مزید کہا کہ اپنے طور پر ٹریننگ جاری ہے اور موقع ملا تو کیمپ میں شرکت ضرور ہو گی۔یاد رہے فاسٹ بولر پر عائد پابندی 14 مارچ سے شروع ہوئی جو ستمبر 14 تک جاری رہے گی۔