پی ایس ایل فکسنگ کیس، خالد لطیف کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

97

اسلام آباد(جسارت نیوز)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے وکیل نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا اور الزام عائد کیا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کیخلاف سازش میں ملوث ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے بار بار بائیکاٹ کرنیوالے معطل کرکٹر خالد لطیف کیس کی دوبارہ سماعت کی جہاں ایک بار پھر خالد لطیف اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوئے اورسماعت کے بائیکاٹ کے دوران گواہان کے بیانات کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔خالد لطیف کے وکیل نے اپنے موکل کو بے گناہ ثابت کرنے کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔پی سی بی کے قانونی مشیر کے مطابق خالد لطیف کے وکیل کو اب کیوں یاد آرہا ہے کہ کھلاڑیوں کیخلاف سازش ہورہی ہے۔ فریقین26جولائی کو آئندہ سماعت پر ٹربیونل کے روبرو اپنا جواب جمع کرائیں گے۔ جس کی روشنی میں ٹربیونل کارروائی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرے گا۔