ٹرمپ کے دورۂ فرانس میں شام اور انسدادِ دہشت گردی پر گفتگو کی توقع

94

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرانس پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دورے کے دوران وہ فرانسیسی صدر عمانوئیل میکروں سے انسدادِ دہشت گردی پر مذاکرات کریں گے۔ دونوں سربراہان آج پیرس میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ اخباری نمایندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔امریکی صدر کے دورے کے حوالے سے فرانسیسی صدر میکروں نے کہا ہے کہ ہم باہمی مفاد کے تمام معاملات پر بات چیت کریں گے جب کہ بہت سے ایسے معاملات ہیں جن میں پہلے ہی ہم مل کر کام کیا جا رہا ہے۔