سعودی عرب میں 4 افراد کو دہشت گردی پر موت کی سزا

113

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے ملک کے مشرقی حصے میں واقع علاقے قطیف میں 4 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں موت کی سزا دے دی۔ سزا پر عمل کا اعلان منگل کے روز سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی وژن چینل نے وزارت داخلہ کے ایک بیان کے حوالے سے کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 افراد کو حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے، مسلح گروپس کے شامل ہونے اور پولیس اور سیکورٹی گشت پر مامور اہل کاروں پر حملے کرنے کے الزام میں سزا دی گئی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کب اور کہاں حملے کیے تھے۔