باران رحمت کوشہریوں کے لیے زحمت بنادیاگیا،رحمت بھائی

80

کراچی(پ ر) بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا ہے کہ باران رحمت کو شہریوں کے لیے زحمت بنا کر ظلم کیا گیا،شہر میں جا بجا بارش کا پانی جمع ہونا ،گھروں اور مساجد میںگندے پانی کا داخل ہونا انتظامیہ کے لیے شرمناک ہے۔رحمت بھا ئی نے کہا کہ بارش کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی داخل ہو نے کی بڑی وجہ کراچی میں نکاسی آب کے درست نظام کانہ ہونا ہے، رحمت بھا ئی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں پر رحم کھایا جائے اور بلدیاتی ادارے اپنا فرض ادا کریں، وزیر اعلیٰ سندھ نوٹس لیں۔