کراچی (پ ر) فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی فش ہاربر کے چیئرمین عبدالبر نے سینیٹر سعید غنی کو ضمنی الیکشن میں حلقہ پی ایس 114 میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں پیپلز پارٹی گزشتہ 50 سال سے کبھی کامیاب نہیں ہوئی ، لیکن اس دفعہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی جو کراچی کے عوام خصوصاً اس حلقے کے عوام کے پارٹی پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ سعید غنی ایک محنتی کارکن ہیں اور وہ اس حلقے کے عوام کو ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش کریں گے۔