بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے، آرمی چیف

133

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہ کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ لی۔ آرمی چیف نے فوج، ایف سی، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور سیکورٹی صورتحال بہتر بنانے میں صوبائی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا اور کہا کہ بہتری کے نتیجے میں کئی فراری ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔اس موقع پر افسران سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کے عوام کے لیے ہے۔ پاک فوج عوام کی حمایت کے ساتھ فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پر میری خاص توجہ مرکوز ہے۔ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی میں دیگر صوبوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے۔