راجر فیڈرر نے ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

703

لندن (جسارت نیوز) راجر فیڈرر نے ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں انہوں نے ٹامس برڈیچ کو شکست دی۔ سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سوئس ٹینس ا سٹار راجر فیڈرر نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔