کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو تحفظ کاگف کا مشن ہے ،صاحبزادہ عمران

164

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو تحفظ ’’کاگف‘‘ کا مشن ہے وطن عزیز میں اس وقت تقریباًساڑھے تین کروڑ سے زائد خاندان گھر کی چھت اور سائبان سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں تقریباً 88لاکھ خاندان اپنے گھر کی چھت اور سائبان سے محروم اور غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگیاں گزار رہے ہیں ایسے میں وہ کرائے کے مکانات لینے کی سکت نہیں رکھتے جو ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے! ایسے میں یہ افراد کہاں جائیں ؟ اور کہاں سرچھپانے کا ٹھکانہ کریں ان حالات میں لینڈ مافیا کے آلہ کار سرکاری اہلکار ان غریب اور بے گھر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر سرکاری زمینوں پر بیٹھا دیتے ہیں جو کچی آبادیاں گوٹھ بننے کا سبب بنتے ہیں جنہیں ہم قبضہ مافیا کہتے ہیں دراصل وہ مظلوم مافیا ہوتے ہیں ان الفاظ کا اعادہ کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے لینڈ مافیا، بلڈرزمافیا، ان کے سہولت کاروں اور ان کی آلہ کار نوکر شاہی و پولیس کے خلاف کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے تحفظ کے لیے شروع کی گئی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مہران ٹائون کچی آبادی کورنگی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف آرگنائیزر شعیب خان ، مشیر قانونی عمران عباسی ایڈوکیٹ ، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد افضل وارثی ، بابا یاغی خان، نظام بھٹو، ناظم پنھوراور دیگر نے بھی خطاب کیا چیئرمین ’’کاگف‘‘ نے کہا کہ کچی آبادیز اینڈگوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کی جانب سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق کے حصول ان میں پائے جانے والے احساس محرومی کے خاتمے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے حوالے سے رواں ہفتے میں آل پارٹیز تحفظ کچی آبادیز و گوٹھ کانفرنس اور تحفظ کچی آبادیز و گوٹھ مارچ کا انعقاد کی جائے گااس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز KDAکے ڈائریکٹر انکروچمنٹ جمیل بلوچ کی جانب سے ’’کاگف‘‘ کے سیکریٹری اطلاعات محمد جنید احمد کو اپنے دفتر میں حبس بیجا میں رکھنے ، زدکوب کرنے جان سے مارنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ڈائریکٹر انکروچمنٹ اور ان کے اسٹاف کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کاگف‘‘ کے سیکرٹر ی اطلاعات محمد جنید احمد مہران ٹائون کچی آبادی کے حوالے سے ’’کاگف‘‘ کی جانب سے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے جعلی فائلوں کے ذریعے مہران ٹائون کچی آبادی کے مکینوں کو ہراساں کرنے اور ان سے زبردستی بغیر نوٹس کے گھروں کو خالی کرانے کے خلاف درخواست جمع کرانے گئے تھے جس پر جمیل بلوچ ڈائریکٹر آگ بگولہ ہوگئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے آج رابطہ عوام مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں لانے کی تیاری کی جائے گی۔