٭٭٭……اندرون ملک سے ……٭٭٭

204

پشاور(اے پی پی )پشاور یونیورسٹی کے باڑہ گلی سمر کیمپس میں شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام منعقدہونے والی3 روزہ قومی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ورکشاپ میں شعبہ فارمیسی اور پشاور کی مختلف جامعات کے اساتذہ سمیت ملک بھر سے فارماسٹ اور دوسرے مندوبین نے شرکت کی‘ جس میں 30 سے زائد ریسرچ پیپرزپیش کیے گئے اور متعدد سائنٹیفیک نشستوں اور پریز نٹیشن کا اہتمام کیاگیا
٭٭منشیات کے الزا م میں رنگے ہاتھوں پکڑی جانے والی خاتون نے عدالت میںضمانت دستاویزات جمع کروائے تحقیقات میں کاغذات جعلی ثابت ہونے پر کاغذات عدالت میں جمع کروانے والے 2 ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔چند روز قبل پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزمہ نسرین بی بی سے منشیات برآمد کی تھی جس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے چالان فاضل عدالت کے سپرد کر دیا تھا گزشتہ روز ملزم اللہ جیوایا نے عدالت میں نسرین بی بی کی درخواست ضمانت کے موقع پر عدالت کو جعلی دستاویزات فراہم کیں جو تحقیقات کے بعد جعلی ثابت ہوئیں جس پر فاضل عدالت نے ملزم اللہ جیوایا اور نسرین بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس نے نائب کورٹ عدالت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 2مشتبہ افراد سے ایک کلو سے زائد چرس اور42لیٹر شر اب برآمد کرلی حراست میں لیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔ گزشتہ روز پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشتبہ ملزم حسن عباس سے 1025 گرام چرس جبکہ خلیل احمد سے42لیٹرشر اب بر آمد کرکے دونوں کو حراست میں لینے کے بعد الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے 2 چوری شدہ ٹریکٹر برآمد کرلیے گینگ کے 3 ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔ ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی شاہد حسین اور غازی پور کے رہائشی ملک یار محمد نے پولیس کو اپنی اپنی تحریری شکایات میںبیان کیا تھا کہ ملزمان ہارون وغیرہ نے ان کے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر چرالیے ہیں جس پر پولیس نے چوری شدہ ٹریکٹروں کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کی اور دونوں ٹریکٹر برآمد کرلیے پولیس نے مالکان کی جانب سے کی جانے والی تحر یری شکایت پر ملزمان ہارون وغیرہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭چوری کی2 بڑی وارداتوں میں ملزمان ہزاروں روپے مالیت کی موٹرسائیکل، سولر پینل اور نقدی چرالے گئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ چوری کی پہلی واردات قادو والی کے رہائشی محمد اجمل کے گھر پر ہوئی جہاں 2 ملزمان منظور وغیرہ گھر کی چھت پر لگا ہوا سولر پینل اور نقدی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے چراکرفرارہوگئے جبکہ دوسری واردات موضع آدم آرائیں کے رہائشی جلیل احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی 63ہزار500 روپے مالیت کی موٹرسائیکل 3نامعلوم ملزمان چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭پابندی کے باوجود پٹرولیم ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت کرنے والے3مالکان کو پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا پٹرول کی بھاری مقدار قبضہ میں لے لی گئی ۔ پابندی کے باوجود پٹرولیم ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت کرنے والے3 ایجنسی مالکان جمیل احمد، مجاہد اور زاہد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے پٹرول کی بھاری مقدار قبضہ میں لے لی اور ایجنسیوں کو تالے لگا دیئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ایجنسی مالکان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے آرگنائزر سراج احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سرے محل، مے فیئر فلیٹ اور پانامہ زدہ سیاستدانوں کی بدولت ملک کے عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، جمہوریت کی تاریخ کرپشن کے بدترین کارناموں سے بھری پڑی ہے، عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں، تھر کے بچے بھوک سے مرر رہے ہیں، ملک ایسے سیاستدانوں کا بوجھ مزید نہیں اٹھا سکتا، وقت آگیا ہے کہ جرم و سیاست، کرپشن اور سیاست کو علیحدہ کیا جائے۔ وہ یونین کمیٹی 20بورڈ آفس کے نزدیک جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی جانب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن سے پہلے سندھ میں بھی ایسی ہی جے آئی ٹی بناکر سیاستدانوں کی دولت اور پراپرٹیز کا سراغ لگایا جائے جو جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر راتوں رات دولت مند بن گئے۔ جمہوریت ایک مقدس نام ہے مگر ملک کے پولیوزدہ سیاستدانوں نے اسے پراگندہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سکھر شہر کی حالت زار پر افسوس ہوتا ہے، ڈیولپمنٹ کے نام پر عوام کے پیسے کو برباد کیا جارہا ہے، کروڑوں روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے جارہے ہیں۔ ہم ڈی جی نیب سکھر اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں جن کمپنیز کو ٹھیکے دیے جارہے ہیں، ان کی تحقیقات کی جائیں کہ ان کے بینی فشری کون سی شخصیات ہیں۔ اجلاس سے ممبر ڈسٹرکٹ کمیٹی طارق یوسفی ایڈووکیٹ اور انورنے بھی خطاب کیا۔