بین الکلیاتی و جامعاتی مقابلہ معلومات جمعرات 20جولائی کو ہوگا

182

کراچی( صباح نیوز) مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ـ ؒ کی 50ویں برسی کے حوالے سے پاکستان کوئز سوسائٹی PQSرجسٹرڈ کے زیر اہتمام بین الکلیاتی و جامعا تی مقابلہ معلومات جمعرات 20جولائی 2017ء کی صبح میک کالجیٹ ،نزد لنڈی کوتل چورنگی نارتھ ناظم آباد منعقد ہوگا۔سوسائٹی کے بانی چیئر مین پروفیسر حافظ نسیم الدین کے مطابق تقریب تقسیم انعامات و اسناد کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر محمد معشوق بلوچ ہوں گے ۔صدارت نامو ر ماہر تعلیم و میک کالجیٹ کے روح رواں محمد عباس کاظمی کریں گے ۔اعزازی مہمانوں میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن PMAکے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد اور بزم اساتذہ اُردو ،سندھ کے صدر پروفیسر قاضی سراج الدین و دیگر شامل ہیں ۔