جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ن لیگ کے اتحادی بوکھلا گئے، دوا خان صابر

117

کراچی ( صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے ترجمان دوا خان صابر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد ن لیگ کے ساتھ ان کے اتحادی بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔آج مولانا فضل الرحمان بھی شریف خاندان کو بچانے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور شریف خاندان کی چوری چھپانے کے لیے تحریک انصاف کے اوپر بے جا تنقید کر رہے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس ‘‘ کراچی میں بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔دوا خان صابر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان جتنے گھوڑے دوڑا سکتے ہیں دوڑا لیں، ٹانگیں رگڑ رگڑ کر بھی شریف خاندان کو نہیں بچا سکتے۔ مولانا صاحب کی سیاست سب پر عیاں ہوچکی ہے۔