سینٹرل جیل سے فرار 2 خطرناک قیدیوں کی تفصیلات صوبائی حکومت اور فاٹا کو ارسال

142

پشاور (آن لائن) سندھ حکومت نے سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے 2 خطرناک شدت پسند قیدیوں ممتاز اور احمد خان کی تفصیلات صوبائی حکومت اور فاٹا کو ارسال کردی ہے۔ ان قیدیوں کی تلاش کیلیے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں قانون نافذ
کرنے والے نیٹ ورک کو بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ قیدیوں کے ممکنہ طور پر بیرون ملک فرار ہونے کے خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر پر بھی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کیا گیا ہے جبکہ ائرپورٹ حکام کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔