ٹھٹھہ‘ سول اسپتال میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج

118

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت)سول اسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان پر ایس ٹی پی کے کارکنوں نے مرف این جی اوز انتظامیہ کے خلاف احتجاج و علامتی بھوک ہڑتال کی اور سہولیات کی فوری فراہمی کامطالبہکیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے ضلعی صدر ناتھو بروہی ،امتیاز سموں ،راجو قریشی ،جمیل سموں ،ستار میرانخوراوربشیر جوکھیو کی قیادت میں کارکنوں نے سول اسپتال ٹھٹھہ سمیت سجاول کے تیرہ سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان ادویات کی قلت ،ڈاکٹروں کی کمی اور دیگر مسائل کے خلاف پہلے مرحلے میں مرف این جی اوز انتظامیہ کے خلاف اسپتال کے اندر احتجاج کرتے ہوئے علامتی بھوک ہڑتال کی اور مرف انتظامیہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹھٹھہ سجاول کے اسپتالوں میںصحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور پیپلز ایمبولینس سروس میں ٹکرز سسٹم ختم کرکے دیگر شہریوں تک رسائی کو مکمن بنایا جائے بصورت دیگر مطالبات کی منظور ی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقوں نے احتجاج کی بھرپور حمایت کی ہے۔