خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے

119

اسلام آباد(کامرس نیوز)ہفتہ وار خام تیل اور سونے کی قیمتوں کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں خام تیل دو ڈالر 31 سینٹ مہنگا ہوکر 46ڈالر 56 سینٹ فی بیرل پر آگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 17 ڈالر 80 سینٹ اضافے سے ایک ماہ کی بلند سطح 1227 ڈالر 50 سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔ہفتے کے دوران جاری ہونے والے اعدادوشمار سے ماہرین کے اندازے ہیں کہ امریکی شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کم ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔