شیرشاہ میں پولیس افسر کے بیٹے نے مبینہ طور پر زہریلی چیزکھا کر خودکشی کرلی

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیرشاہ میں پولیس افسر کے بیٹے نے مبینہ طور پر زہریلی چیزکھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر18میں 25سالہ محمد بابر ولد عبدالقیوم نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی ،متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کے والد گزری ٹریفک پولیس سیکشن میں تعینات ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ بابر بیمار تھا جسے اسپتال لے جارہے تھے کہ وہ چل بسا۔