پیما کا وفد طبی کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی روانہ

119

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کا اعلیٰ سطحی وفد ترکی میں سائنٹیفک کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی زیرقیادت فد میں پروفیسر محمداقبال خان، پروفیسر نجیب الحق، پروفیسر حفیظ الرحمن، ڈاکٹر مصباح العزیزاور ڈاکٹر امۃ اللہ زریں سمیت 13طبی ماہرین شامل ہیں۔ وفد فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشنز (فیما ) کی کونسل میٹنگ میں شرکت کے علاوہ ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ کے سائنٹیفک کنونشن میں شرکت کرے گا اور شامی مہاجرین کے لیے پیما کے تعاون سے جاری طبی خدمات کے مراکز کا بھی دورہ کرے گا۔