ملیر ،بن قاسم اور لانڈھی کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی 8گھنٹے بند رہے گی

144

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)واٹربورڈ کے ترجمان کے جاری اعلامیے کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کے سبب منگل کو ملیر ،بن قاسم سمیت لانڈھی کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی 8گھنٹے بند رہے گی ،واٹربورڈ پپری اولڈ پمپنگ اسٹیشن ، ولی ٹاؤن نزد کرنل فارم اور سروس روڈ کے مقام پر 54انچ قطر کی پائپ لائن میں پڑنے والے رساؤ کی مرمت منگل 18جولائی کو کرے گا ، اس سبب منگل کو صبح 8بجے سے شام 4بجے تک ملیر ،بن قاسم اور لانڈھی میں پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ ،ترجمان واٹربورڈ نے ان علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں ۔