جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ اسٹریس مینجمنٹ ورکشاپ

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے زیر اہتمام نائب امیر زون طارق مسعود بیگ کی زیر نگرانی ایک روزہ اسٹریس مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان اور بزرگ حضرات نے شرکت کی، معروف ٹرینر حافظ انجینئر فرقان نے شرکا کو موجودہ دور میں بے چینی اور انتشار کے اس ماحول میں ڈپریشن سے نکلنے کے طریقے سکھائے، انہوں نے بتایا کہ شعور اور تحت شعور کی عملی ایکسرسائز کے ذریعے انسان اپنے آپ کو مایوسی سے نکال کر کامیابی کی جانب بڑھ سکتاہے۔ نائب امیر زون طارق مسعود بیگ نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد موجودہ حالات میں انتہائی ضروری ہے اور اس طرح کے پروگرامات کا سلسلہ نارتھ ناظم آباد زون کے تحت مختلف مقامات پر جاری رہے گا اور یہ جماعت اسلامی کی جانب سے کرپشن، لوڈشیڈنگ، رشوت، بدامنی سے پریشان کراچی کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، ورکشاپ کے اختتام پر سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔