فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی و دیگر کے وارنٹ جاری

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار اورخالد مقبول صدیقی و دیگر رہنماؤں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزم ساتھی اسحاق پیش ہوئے ‘ سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ‘ عدالت نے مقدمے میں مفرور متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خوش بخت شجاعت ،اسلم آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے 5جون 2016 کومتحدہ کی جانب سے شہر میں پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جسپر ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں ریڈ زون میں داخل ہونے ‘ ٹریفک میں خلل ڈالنے ،لاؤڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔