شریف فیملی نے مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کیا ،عمران

127

اسلام آباد (آئی این پی+آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندا ن نے عدالت عظمیٰ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات دیں، شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ،انہوں نے محض مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اور وکلاکا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عدالت عظمیٰ میں پیر کو ہونے والی سماعت پربات چیت کی گئی جب کہ شرکانے عدالت عظمیٰ کی سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اوربچوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہیں۔