اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 107.20روپے ہوگئی

647

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 105.36روپے سے بڑھ کر 105.40روپے اور قیمت فروخت 105.42روپے سے بڑھ کر105.45روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 106.90روپے سے بڑھ کر107روپے اور قیمت فروخت 107.10روپے سے بڑھ کر107.20 روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.20روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید121.50روپے سے بڑھ کر 122.70روپے اور قیمت فروخت122.50روپے سے بڑھ کر123.70روپے ہو گئی تاہم برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 138.50روپے اور قیمت فروخت139.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔