شاہ زیب کی معطلی ختم کرنے کی درخواست پرسماعت 15اگست تک ملتوی

237

لاہور (جسارت نیوز )پی سی بی ڈسپلنری ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن کی طرف سے عارضی معطلی ختم کیئے جانے کے بارے میں دی جانے والی درخواست کی سماعت 15اگست تک ملتوی کردی جبکہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر پی سی بی سے 24جولائی تک جواب طلب کرلیا ،پی سی بی کے جی ایم لیگل ڈیپارٹمنٹ سلمان نصیر نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ زیب حسن کی2 مختلف درخواستوں کی سماعت پی سی بی کے اینٹی کرپشن اور ڈسپلنری ٹربیونل نے کی ،پی سی بی ڈسپلنری ٹربیونل کے روبرو شاہ زیب حسن نے اپنی عارضی معطلی کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ٹربیونل نے فائنل بحث کے لئے 15اگست کی تاریخ مقرر کردی جبکہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو شاہ زیب حسن نے اپنی دی جانے والی درخواست میں2 مختلف استدا کی ،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جواب کے ساتھ گواہوں کے بیانات منسلک نہیں کرسکے تھے انہیں وہ بیانات اب منسلک کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ شاہ زیب حسن نے اضافی گواہوں کے طلب کیئے جانے کی بھی درخواست کی جس پر اینٹی کرپشن ٹربیونل نے 24جولائی کو پی سی بی سے جواب مانگ لیا ہے ،ظاہر ہے کہ پی سی بی ان درخواستوں کی مخالفت کرے گی ،سلمان نصیر نے کہا کی برطانیہ کی کرائم ایجنسی کے سی او او اینڈریو کے بیانات کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ اسلئے میڈیا اس پر غلط تبصرہ نہ کیا جائے،ہمیں ٹربیونل نے ان کے بیان کے بارے میں کچھ بتانے سے منع کیا ہے ۔