رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول‘فٹبال ایونٹ میں یوسی 12کی کامیابی

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ گروپ اور لیثر لیگس کے تعاون سے لیاری میں جاری انٹر یوسی رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول میں فٹبال‘ کرکٹ اور باکسنگ کے مقابلے کھیلے گئے۔ گبول پارک لیاری میں فٹبال ایونٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوئے۔ یوسی 12جو میراں ناکہ کے علاقہ پر مشتمل ہے اس نے نیاآباد کی کی یوسی 8کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1سے قابو کیا جبکہ سنگولین کی یوسی 10نے کلری کی یوسی 5کو 3-0کی شکست سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شیراز ، اویس اور عبید نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پھینکا۔انٹر یوسی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4میچوں کے فیصلے ہوئے۔ پیپلز اسٹیڈیم لیاری پر کھیلے جانے والے میچوں میں یوسی 10کے مقابل رینجرز کی ٹیم میدان میں نہ اتری اور یوسی 10کو اگلے مرحلے میں جگہ مل گئی۔ یوسی 9کو یوسی 7پر 8وکٹوں کی فتح حاصل ہوئی۔یوسی 12نے یوسی 8کو 35رنز سے ٹھکانے لگایا۔یوسی 15کو یوسی 14کیخلاف باآسانی 54رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔ باکسنگ ایونٹ جو علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری ہے ۔ جس میں 23مقابلوں کے فیصلے ہوئے۔44کلو گرام میں رضوان نے محب، صغیر نے عدنان کونعمان نے رحمان کو برکت نے وقار کومنیر نے مہر علی کو شکست سے دوچار کیا ۔ 46کلو گرام میں رضوان نے فیصل ، یوسف گل نے احسان اور شہباز نے عبدالعزیزکو قابو کیا۔ 48کلوگرام میں ساجد نے عثمان، نبیل نے عابد اورجواد نے رشیدکو ڈھیر کیا۔ 49کلوگرام میں شاہ زیب نے انیس ، فہیم نے احمد اور عبداﷲنے بلال کو ایونٹ سے آؤٹ کیا۔52کلو گرام میں حارث نے حمیداورعبید نے عاصم کو زیر کیا۔ 56کلو گرام میں علی رضا نے شاہ زیب، اویس نے دیدار ، عبدالباسط نے اویس ، کامران نے سمیع اﷲ شوکت نے زیشان اور ارشد نے فراز کو ہزیمت سے دوچار کیا۔