محمد عامر نے کائونٹی کرکٹ میں بھی دھوم مچا دی

142

لندن (جسارت نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کائونٹی کرکٹ میں بھی دھوم مچا دی۔25سالہ فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایکسیسکی نمائندگی کر رہے ہیں ،جہاں وہ اب تک 5میچز میں 5وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ،یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس دوران محمد عامر نے حریف بلے بازوں کے خلاف 47ڈاٹ بالز بھی کی ہیں جو ٹورنامنٹ میں کسی بھی بولر کی جانب سے کی جانے والی سب سے زیادہ ڈاٹ گیندیں ہیں۔