میرپورخاص، دماغ کے عالمی دن پر الخدمت کی آگاہی ریلی

129

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) دماغ کے عالمی دن کے سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن کے تحت سندھ بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر تا سول اسپتال ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، جس میں الخدمت کے علاوہ فارماسیو، آکھائی فارما، ایمس فائونڈیشن، محمد میڈیکل کالج، آرٹس فائونڈیشن، ودیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ شہریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر میں مفت طبی کیمپ اور اسکریننگ ٹیسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر عبدالقادر نے مریضوں کا مفت معائنہ کرکے علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔ کیمپ کا افتتاح ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصیر احمد شیخ نے کیا۔ تقریب سیڈاکٹر نصیر شیخ، ڈاکٹر خالد الرحمن، الخدمت فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری نادر علی، ندیم الرحمن، شہزادو ملک، ارشاد شاہ، ڈاکٹر محمد علی میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت، پر سکون زندگی کی علامت ہے اور صحت مند رہنے کے لیے انسان کو اپنی خوراک پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔