جوڑوں میں درد کے باوجود ملک کیلیے کھیلنا اعزازرہا‘شعیب اختر

239

راولپنڈی(جسارت نیوز)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ایکسرے میں گھٹنوں میں ڈالی گئی مصنوعی پلیٹس واضح دکھائی دے رہی ہیں۔سماجی رابطہ ویب سائٹ پرشعیب اختر نے مداحوں سے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ میرے جسم اور جوڑوں کو کتنا دبائو اور درد برداشت کرنا پڑا ہوگا مگر ملک کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ ہی لطف آمیز اور باعث عزت رہا ہے۔شعیب اختر بلا شبہ دنیا کے سب سے تیز ترین بولر رہے ہیں لیکن وہ 6 سال کی عمر تک چلنے کے بھی قابل نہ تھے۔ انہوں نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھٹنوں میں مصنوعی پلیٹس ڈالی گئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے مداحوں سے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ میرے جسم اور جوڑوں کو کتنا دبائو اور درد برداشت کرنا پڑا ہوگا لیکن پتا ہے کیا ہوا؟ اپنے ملک کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ ہی لطف آمیز اور باعث عزت رہا ہے۔شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا ایک جوائنٹ مصنوعی ہے جبکہ نیچے کے جوائنٹ میں پلیٹ لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بچہ جو اپنی عمر کے چھٹے سال تک چلنے کے بھی قابل نہیں تھا اور وہ تاریخ کا سب سے تیز ترین بولر بن گیا، اس لیے کبھی بھی سپنے دیکھنا مت چھوڑو، یہ میرے گھٹنوں کی موجودہ صورتحال ہے۔