نیو پورٹ(جسارت نیوز)قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق اپنے امریکی پارٹنر کے ہمراہ ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے مینزڈبلزایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔امریکی شہرنیوپورٹ میں ہال آف فیم ٹینس کے مینزڈبل کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اورراجیورام کا مقابلہ آسٹریلیا کے لینڈر پیزاورسیم گروتھ سے ہوا۔پہلا سیٹ 4-6سے ہارنے کے بعد اعصام اوررام نے زبردست کم بیک کیا اوردوسرا سیٹ ٹائی بریکرپر7-6 سے اپنے نام کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں سخت مقابلے ہوا تاہم پاک امریکی جوڑی نے11-9 سے میدان مارتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کے دوران اعصام اور رام نے7 میچ پوائنٹس کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔فائنل میں آسٹریلوی جوڑی میٹ ریڈ اورجوہن اسمتھ سے ٹاکرا ہوگا۔