عید الفطر اسپورٹس فیسٹیول کے کامیاب کھلاڑیوں کو نقد انعام دیا گیا

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور رولنگ اسکیٹنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے عید الفطر اسپورٹس فیسٹیول میں رولنگ اسکیٹنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ہونے والے ان مقابلوں کے بوائز فائنل میں سلمان ایوب نے بہترین اسکلز کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی دوسرے نمبر پر طلحہ مجید رہے تیسری پوزیشن کا مقابلہ عاصم سرفراز کے نام رہا۔ گرلز مقابلوں میں شبرا سرفراز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے نہ صرف دفاد سمیٹی بلکہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے فاتح ٹرافی بھی اپنے نام کی راویہ اور ڈیشا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر رہیں۔ آرگنائزر مسٹر اینڈ مسز چارانیہ نے سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رولنگ اسکیٹنگ کو حکومتی سطح پر نظر اندز کیا جاتا رہا ہے لیکن ہماری درخواست پر سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا اور کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی نے رولنگ اسکیٹنگ کو عید فیسٹیول مین شامل کرکے ہماری محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے ہم امید کرتے ہوئے کہ مستقبل میں بھی آپ ہمارے ساتھ اسی طرح بھرپور تعاون کرتے رہیں گے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی اور رازق حسین ربانی نے مسٹر اینڈ مسز چارانیہ‘ طاہر حق نواز اور خان محمد کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں مین ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔