بیٹنگ اور بولنگ میں مزید بہتری لائینگے‘ مکی آرتھر

179

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ملکی پرواز ای کے 622براستہ دبئی لاہور پہنچ گئے۔ پی سی بی کے وفد نے مکی آرتھر کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ملکی پرواز ای کے 622 سے براستہ دبئی سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ مکی آرتھر چمپیئن ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے ملک جنوبی افریقا چلے گئے تھے۔ ہیڈ کوچ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر عہداران سے ملاقات کریں گے۔ جولائی میں پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے جبکہ اس سال قومی ٹیم کی سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے حکمت عملی بھی بنائیں گے۔ مکی آرتھر کا ائیر پورٹ پر پی سی بی کے وفد نے استقبال کیا۔مکی آرتھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ میں مزید بہتری لائیں گئے۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس سمیت بیٹنگ اور بالنگ کے شعبہ میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ مکی آرتھر قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت دیگر عہدہ داروں سے ملاقاتیں بھی کریں گئے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایئرپورٹ سے نیشنل اکیڈمی روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت اانتظامات کیے گئے تھے۔