پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ‘ سرمائے میں 43ارب روپے کا اضافہ

138

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزتیزی کارحجان رہااورکے ایس ای100 انڈیکس45200پوائنٹس سے بڑھ کر 45500 پوائنٹس کی سطح پربندہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں43ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے جانے اور جے آئی ٹی کے حوالے سے مختلف حلقوں میں قیاس آرائیوں میں کمی آنے پر سرمایہ کار ایک بار پھر متحرک ہو گئے ،بینکنگ ،توانائی ٹیلی کام ،اسٹیل سیکٹرز سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کی جانب چل پڑی ہے ۔پیرکو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں234.82پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس45294.39پوائنٹس سے بڑھ45529.21پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح 113.90پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس23753.49پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31778.82پوائنٹس سے بڑھ کر 31927.35پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں43ارب 50کروڑ 92لاکھ18ہزار891روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم93کھرب 8 ارب 81 کروڑ 54 لاکھ 5 ہزار 865 روپے سے بڑھ کر 93 کھرب 52 ارب 32 کروڑ 46لاکھ 24 ہزار756روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز10کروڑ58لاکھ56ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو5ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو12 کروڑ 24 لاکھ 52 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو6 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روزمجموعی طوپر335 کمپنیوں کاکارو بار ہوا جس میںسے213کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،106میںکمی اور16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 2کروڑ 27لاکھ، ازگارڈ نائن 72 لاکھ 92 ہزار،بینک آف پنجاب 59لاکھ 8ہزار، اینگروپولیمر 53لاکھ91ہزاراوردیوان موٹرز50لاکھ12ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائومی ں 415روپے اورباٹاپاک کے بھائومیں145روپے کااضافہ جبکہ فلپس مورس پاک کے بھائو میں 145 روپے اورسفائرفائبرکے بھائومیں33.95روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی ۔