سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

140

گال (جسارت نیوز) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال انٹرنیشنل ا سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 اگست، دوسرا 24 اگست، تیسرا 27 اگست، چوتھا 31 اگست جبکہ 5واں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔