الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن سندھ ریجن کی جانب سے زیریں سندھ کے ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹڑز کے لیے ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنٹ ، الیکٹرونک ، سوشل میڈیا اور دیگر اہم عنوان پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سہیل بلخی ، معروف کالم نگار الطاف مجاہد،نجی وی چینل سینئر پروڈیوسراعظم گوندل،جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،فوٹو گرافی کے ماہرنعمان خان لودھی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ریاض احمد صدیقی نے لیکچرز دیے۔شرکا کو پریزنٹیشن کے ذریعے فوٹو گرافی ،مضمون نگاری،سوشل میڈیا کے مختلف ٹولز پر بریفنگ کے علاوہ خبر نگاری کے اہم جزویات سے آگاہی فراہم کی گئی۔اختتامی گفتگو میںالخدمت فائونڈیشن سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری نسیم انصاری نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا موثر استعمال خدمت کے کام میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ، کامیاب میڈیا پرسن بننے کے لیے روابط اور معلومات کا ذخیرہ اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں تشہیر کاری کا مقصد ریاکاری یا دکھاوا با لکل نہیں بلکہ اس کے ذریعے نیکی کے جذبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔