دبئی میں خواتین کے لیے خصوصی ایمبولینس سروس

576

دبئی کی ایمبولینس سروسز فاؤنڈیشن کی طرف سے خواتین کے لیے خصوصی ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے جو اپنی نوعیت کی منفرد سروس ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمبولینس سروس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران دبئی میں ادارے کو خواتین کی جانب سے ایمبولینس سروس کے لیے 55 درخواستیں موصول ہوئیں۔ایمبولینس سروسز فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ 146فی میل ریسپانڈر145 کے عنوان سے شروع کی گئی اس منفرد ایمبولینس سروس کا مقصد خواتین کی پرائیسویسی کا تحفظ اور انہیں جلد از جلد طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایمبولینس فراہم کرنا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ خواتین کی سہولت کے لیے ایمبولینس سروس صرف گاڑی تک محدود نہیں بلکہ ہر گاڑی میں مناسب طبی سہولیات اور بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ طبی عملہ بھی موجود ہوتا ہے۔ایمبولینس کی ایک خاتون ڈرائیور نے بتایا کہ ایمبولینس کے لیے درخواست دینے والی خواتین کی ضرورت کے مطابق گاڑی، ڈاکٹر یا خصوصی نگہداشت وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے ایمبولینس سروس ہرطرح کے حادثات کے لیے دستیاب ہے۔ ٹریفک حادثے، زچگی یا کسی بھی دوسرے کیس میں خواتین کو ایمبولینس سروس ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے۔دبئی میں خواتین کے لیے ایمبولینس سروس کو شہریوں کی جانب سے غیر معمولی طور پر پذیرائی فراہم کی گئی ہے۔