چیئرمین پی سی بی شہریار خان لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

128

لاہور(جسارت نیوز )چیئرمین پی سی بی شہریار خان لندن سے وطن واپس پہنچ گئے لاہور پہنچنے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کئے بغیرشہریار خان اپنے گھر روانہ ہوگئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان لندن سے پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچے واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے کل پی سی بی کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر رکھا ہے جو ان کی صدارت میں ہونے والا آخر ی اجلاس ہوگا جس میںپی سی بی کی گورننگ باڈی کا تعین کیا جائیگا اور پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔