چیمئنر ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے فخر زمان بھی کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے

110

کراچی(اسٹاف رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور چیمئنر ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان بھی کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے ۔ان کا انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا، بائیں ہاتھ کے اوپنر 4 ہفتے کے لیئے کاونٹی کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ پی سی بی کی جانب سے انہیں این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو کیربئین پریمئیر لیگ کی جانب سے بھی کھیلنے کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے انگلش کاونٹی سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کو ترجیح دی۔فخر زمان کے علاوہ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی بشمول سرفراز احمد، محمد عامر، شاہد آفریدی، عماد وسیم اور جنید خان بھی مختلف کاؤنٹیوں سے معاہدے کرچکے ہیں۔کائونٹی کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا اور وہ ملک کے لئے زیادہ بہتر پرفارمنس دکھا سکیں گے ۔