صحافی اور قلمکار معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں، سید ناصر عباس

173

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ صحافی اور قلمکار معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں جو معاشرے کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں کہی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی، صدر عبدالوسیع قریشی،جوائنٹ سیکرٹری ذیشان صدیقی کے علاوہ دیگر عہدیدار قیصر مسعود جعفری، حفیظ انصاری، جی ایم خاصخیلی، خالد شکیل، مرزا افتخار بیگ کے علاوہ کے ڈی اے کے میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار بھی موجود تھے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ صحافی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں ، ہم ہر ممکن تعاون کرنے کیلیے تیار ہیں۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کراچی کی تعمیر و ترقی میں کے ڈی اے کے کردار کو سراہتے ہوئے سید ناصر عباس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے سید ناصر عباس نے وفد میں شامل تمام صحافیوں کو پھول اور سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔